Wednesday, October 14, 2026
 

سعودی عرب کے شہر ظہران پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

 



سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کا میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ظہران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ظہران کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل داغا گیا، تاہم سعودی عرب کی جانب بڑھتے ہوئے میزائل کو راستے میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا جس کے باعث حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ میزائل حملے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری حکام کی جانب سے اضافی معلومات کا انتظار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل