Wednesday, October 14, 2026
 

راولپنڈی، بچوں سے زیادتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک

 



تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا مین روڈ پر رات گئے سی سی ڈی ٹیم پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم حماد عرف مادو ہلاک ہوگیا، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم دیوی داتا روڈ پر اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں اشتہاری ملزم حماد عرف مادو، سکنہ کھڈیوٹ کہوٹہ، ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ڈکیتی معہ قتل، اقدام قتل اور کم عمر بچوں کے ساتھ اسلحے کی نوک پر غیر فطری جنسی عمل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز شیئر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔ واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور پولیس کا باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل