Wednesday, October 14, 2026
 

خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز ملازمتوں سے برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

 



خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے اور پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ یہ ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل