Wednesday, October 14, 2026
 

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

 



کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچ ٹریننگ ونگ سے تربیت مکمل کرنے والے 173جوان باقاعدہ پاک فوج میں شامل ہوگئے، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔  مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے،  پاسنگ آؤٹ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع اورسلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔  اس پرموقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پردلی خوشی ہے، ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج میں شوق سے بھرتی ہوا ہوں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل