Loading
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور، چترال، باجوڑ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے سیٹ اپ کے حق میں شہریوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
پشاور، چترال، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے ہیں اور شہری اپنی روزمرہ کی مصروفیات میں مشغول ہیں۔ سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں صوبے میں نئے سیٹ اپ کے حق میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔
کرک میں شہریوں نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں، جبکہ ایبٹ آباد میں نئے سیٹ اپ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ چترال میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل