Loading
افغانستان کے کرکٹر قیس احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری اوور میں میدان میں ایسا انداز اپنایا جس نے شائقین کو گل بدین نائب کے مشہور میم کی یاد دلا دی۔
میچ انتہائی دلچسپ صورتحال میں داخل ہوچکا تھا جب پانچویں روز کھیل کے اختتام میں چند منٹ باقی تھے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں۔
اس دوران قیس احمد نے وقت ضایع کرنے کے لیے مصنوعی انجری کا بہانہ کیا تاکہ کم سے کم گیندیں کھیلنی پڑیں۔
قیس احمد گیند کا دفاع کرنے کے بعد اچانک ہیمسٹرنگ پکڑ کر نیچے بیٹھ گئے جس کے بعد ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
Qais pulling Gulbadin gimmick with 10 mins left ???????? pic.twitter.com/95HlzqZqYs
— T20 Tracker (@t20tracker) October 13, 2026
ان کے اس عمل پر کمنٹیٹر بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کہا کہ قیس کی اس حرکت نے افغان آل راؤنڈر گلبدین نائب کے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے واقعے کی یاد دلا دی۔
واضح رہے کہ قیس احمد نے 80 گیندوں پر 49 رنز کی مزاحمت سے بھرپور اننگز کھیل کر یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔
LAST-OVER DRAMA! ????
A typical Qais Ahmad display under pressure as the #AfghanAtalan fight till the very end to secure a draw in the one-off Test against Bangladesh! ????#AFGvBD | #GloriousNationVictoriousTeam pic.twitter.com/qDx11EEH5A
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 13, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل