Wednesday, October 14, 2026
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی عمان کے وزیر خارجہ اہم ملاقات

 



ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے مشترکہ وزارتی اجلاس کے دوران ملاقات کی، اس موقع پع  دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور عمان نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان اور عمان نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاک عمان وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، دیرپا امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا، عمان کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عمان کے تعمیری کردار کو سراہا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عمان نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل