Wednesday, October 14, 2026
 

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا

 



اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا۔ چوری کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد سونے کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان گھر سے 7 موبائل فون سمیت قیمتی اشیا بھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیش میں پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کے باعث وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل