Loading
خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور سامان واپس نہ کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر فخر جہاں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام نے شفیع جان کے پاس موجود سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل