Loading
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 اے میں منگل بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد توصیف صبح تقریباً 9 بجے گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اسے روک کر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں توصیف کے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگیں،زخمی توصیف کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رواں سال کراچی میں لوٹ مار کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 61 ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل