Wednesday, October 14, 2026
 

فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

 



پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ 36 سالہ فخر زمان مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کو ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر حاصل کیا تاہم ان کی یہ کامیابی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی۔ 100 REASONS TO FEAR FAKHAR! ???????? - Fakhar Zaman smashes his way into history — First Pakistani batter to hit 100 T20I SIXES! pic.twitter.com/PA6KHkLZMx — PTV Sports (@PTVSp0rts) October 13, 2026  فخر زمان اس میچ سے قبل 99 چھکے لگا چکے تھے اور انہیں تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔ تاہم ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور وہ 12 رنز بناکر ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل