Loading
فسادی جتھے کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث اس کے اپنے کارندوں کا لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاست کا امن داؤپرلگانےاورسیکیورٹی فورسز پرحملوں کے بعد عوام کی جانب سے فسادی جتھے کو مکمل طورپرمسترد کیا جارہا ہے۔
فسادی جتھےکے کارندے فہد عباسی کا کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بنیادی عوامی حقوق کے مطالبات کے باعث کالعدم تنظیم سے وابستہ ہوا تھا۔
فہد عباسی نے بتایا کہ فسادی جتھے کی حالیہ سرگرمیاں اپنے ابتدائی مقاصد سے ہٹ کر انتشار کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔ نام نہاد عوامی حقوق کی تحریک سے آج لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
فہد عباسی نے عوام سے اپیل ہے کہ اس فسادی جتھےکاحصہ بننے کے بجائے اپنے کاروبار،روزگاراورخاندانوں کے تحفظ پر توجہ دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل