Loading
جرمنی میں ایک روبوٹ کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولون شہر میں روبوٹ لڑکی کے قریب پیچھے سے آیا، اس کو پیچھے سے چھوا اور نازیبا حرکات کرنے لگا، جس پر لڑکی چیخ کر وہاں سے ہٹ گئی۔
پولیس کے مطابق روبوٹ کا 16 سالہ مالک اور اس کا 19 سالہ ساتھی واقعے کے وقت مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لائیو نشریات کر رہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ کی حرکات کو جان بوجھ کر کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس واقعے پر بعض تبصرے بھی قانونی کارروائی کا سبب بن سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل