Loading
کاہنہ میں پولیس نے باپ کیساتھ ملکر سگی ماں کو قتل کرنے میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ عذرا بی بی نے اپنے سابق شوہر کے خلاف بچوں کے نان و نفقے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ مقدمہ واپس نہ لینے پر سابق شوہر نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو گھر میں فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ماں کے قتل میں بیٹے کی مبینہ شمولیت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مقدمے کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل