Loading
درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کے چھاپے کے بعد رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کے بھائی میر آزاد جاکھرانی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی اعجاز جاکھرانی نے جائداد کے تنازع پر میرے گھرپر چھاپہ لگوایا۔
درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھرکرچھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
۔تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس خیابان راحت میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھرکرچھاپہ مارا۔
پولیس کے چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں پولیس کو ایک شخص کو حراست میں لیکر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش پکڑا تھا جس کی نشاندہی پر بنگلے پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
پولیس نے بنگلے سےمنشیات برآمد بھی تھی بعد میں پولیس کو معلوم ہوا کہ بنگلا رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بھائی کا تھا، بنگلے پر پولیس کے چھاپے کےبعد رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھیرانی کے بھائی میرآزاد جاکھیرانی کا ویڈیوبیان سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی نے جائداد کےتنازع پرمیرے گھرپر چھاپہ لگوایا۔
پولیس کے چھاپے کے دوران رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کی ایما پرخالد جاکھرانی کو حراست میں لیا گیا اوران ہی کی انا کی تسکین کے لیے بنگے پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنگلے میں پولیس کی چھاپے کے حوالے سے مزید انکوائری کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل