Loading
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے ختم ہونے والے بعض مقدمات کو دوبارہ بحال کرنے پر غورشروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر تحریک انصاف کے رہنماؤں و دیگر کارکنوں کے خلاف 9 مئی کے ختم کیے جانے والے مقدمات کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے قانونی تجاویزبھی طلب کر لی گئی ہیں اور قانونی تجاویز کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے دور میں 9 اور 10 مئی کے بعض مقدمات کو ٹھوس ثبوت اور شواہد کی عدم موجودگی پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اورحکومت نے موقف اختیار کیا تھاکہ یہ مقدمات بدنیتی اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں جس پر یہ مقدمات ختم کیے گئے تاہم ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد ان مقدمات کو دوبارہ کھولنے پر غورشروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سب سے زیادہ مقدمات 9مئی کے مردان میں واپس لیے گئے تھے بعض مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن بری بھی ہوچکے ہیں تاہم ریڈیوپاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت دیگر اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل