Loading
امریکا کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کے کارگو مشن CRS-35 کی 13 اکتوبر کی صبح روانگی کے دوران آسمان پر ایک دلکش منظر دیکھنے میں آیا، جب راکٹ سے خارج ہونے والے دھوئیں کے بادل سورج کی روشنی میں چمک اٹھے اور ان کی شکل ایک دیوہیکل جیلی فش جیسی دکھائی دینے لگی۔
اسپیس ایکس کے اس مشن کی لانچنگ کے دوران راکٹ کے اخراج سے بننے والے بادلوں پر جب سورج کی روشنی پڑی تو وہ روشن ہوگئے، جس کے نتیجے میں آسمان پر ایک منفرد اور غیر معمولی منظر تشکیل پایا۔
View this post on Instagram
ماہرین کے مطابق اس طرح کا نظارہ اس وقت بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے جب کوئی راکٹ غروبِ آفتاب کے قریب لانچ کیا جائے۔ اس دوران زمین پر اندھیرا چھانے لگتا ہے لیکن بلندی پر موجود راکٹ کے اخراج کے بادلوں پر سورج کی روشنی پڑتی رہتی ہے، جس سے وہ چمکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ قدرتی روشنی اور راکٹ کے اخراج کا امتزاج آسمان پر جیلی فش جیسی حیرت انگیز شکل پیدا کرتا ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک منفرد بصری تجربہ بن جاتا ہے۔
View this post on Instagram
ناسا نے اس دلکش اور حیرت انگیز نظارے کی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، جن میں راکٹ کے اخراج سے بننے والے روشن بادلوں کی جیلی فش جیسی منفرد شکل نمایاں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل