Thursday, October 15, 2026
 

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر شہریوں کا مکمل اظہارِ اطمینان

 



خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ شہریوں نے صوبہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ خیبر پختونخو کے شہریوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبہ میں کوئی افراتفری نہیں، سڑکیں کھلی اور کاروبار جاری ہیں۔ شہری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سڑکیں کھلنے اور ٹریفک رواں دواں ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، ریاست نے جن 11 عہدیداروں کو صوبہ کی ذمہ داری سونپی ہے وہ نہایت قابل لوگ ہیں۔ شہریوں نے صوبہ کو مسائل میں جھونک کے جانے والی گزشتہ حکومت کے کڑے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل