Loading
پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رکن اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا دیا۔
اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پولیس پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل پارلیمنٹ لے کر پہنچی جس کے بعد وہ اپوزیشن کی لابی میں آگئے تاہم داوڑ کنڈی کو آخری اطلاعات تک ایوان نہیں لایا گیا۔
اُدھر اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے لئے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے جس کا اسپیکر کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسپیکر کی جانب سے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد اجلاس جاری رہنے تک اراکین اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل