Loading
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیرکالونی کے اسکول میں پیش آنے والے سانحہ میں شہید بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ خستہ حال عمارت کو گزشتہ دور حکومت میں این او سی کس نے دی جو بھی ملوث پایا جائے اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاْ
گورنر خیبرپختونخوا نے اسکول کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر کہا کہ گزشتہ حکومت کی غفلت سے اسکولوں کا آڈٹ نہیں ہوا، کوتاہی کسی کی بھی ہوئی سزا ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ چار روز میں تحقیقات مکمل ہوں گی، ہم صرف انکوائری کی حد تک نہیں رہیں گے بلکہ مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، ماضی میں صرف فوٹو سیشن اور انکوائری کمیٹیوں کی کہانیاں ہوتی تھیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسکول مالک سے لے کر تمام محکموں کی ذمہ داری کو جانچا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل