Thursday, October 15, 2026
 

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایمرجنسی اور گورنر راج چیلنج کرنے کا اعلان

 



اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو کل پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل میں خود، اختر مینگل سمیت تین لوگ سینئیر شہری کی حثیت سے پشاور جائیں گے اور حکومتی اقدام چیلنج کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اپوزیشن کے 56 اراکین نے آج ایمرجنسی اور گورنر راج کی بھرپور مخالفت کی، غیرآئینی اور غیر قانونی طریقےسے حکومت ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبے یا پی ٹی آئی کا نہیں وفاق کا معاملہ ہے، وقت ثابت کرے گا یہ غلط فیصلہ تھا، آپ کے کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں کیونکہ وہ حکومت گرانا چاہتے تھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نے انتظامیہ تبدیل کی، آپ نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ارکان کو گرفتار کیا، کیا یہ آئین کے تحت ایمرجنسی تھی یا ماورائے آئین ایمرجنسی تھی، ہم نے معاہدے میں لکھا تھا کہ بانی کے ذاتی ڈاکٹر ملیں اور ہم چاہتے تھے کہ محمود اچکزئی اور دیگر رفقا اور وکلا بھی ملاقات کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک حکومتی ٹولہ چاہتا تھا کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں، وزیر اعظم خود فیصلہ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل