Thursday, October 15, 2026
 

بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے، بھائیوں اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منائی

 



پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی اور اس موقع پر بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ رپورٹس کے مطابق سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں جو کرکٹ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ بابر اعظم کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل