Friday, October 16, 2026
 

کراچی؛ ٹرالر اور ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

 



کراچی میں الگ الگ حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ماڑی پور روڈ پر ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جبکہ ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق ماڑی پور روڈ پر کلری تھانے کی حدود میں کلثوم مسجد کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ اقراء زوجہ عمران کے نام سے ہوئی۔ خاتون کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ کلری تھانے کے ہیڈ محرر فرید کے مطابق خاتون کینٹ اسٹیشن کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب، ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 24 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، تاہم متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ترجمان ریلوے پولیس کراچی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل