Friday, October 16, 2026
 

ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک

 



سعودیہ عرب کے ریاض ائیر پورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کے نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے رياض ائیرپورٹ پر یمنی حملے میں شہید ہونے والے (رضوان اللہ ) کی نماز جنازہ ضلع باجوڑ کے علاقہ علیمانوکلے کرکٹ گراؤنڈ تحصیل سالارزئی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شہید کو سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل