Loading
پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا دس سالہ عبدالبصیر بھی جان کی بازی ہار گیا جو 21 سال بعد پیدا ہوا تھا، اکلوتے بیٹے کی یاد میں والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دس سالہ عبدالبصیر ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، جسے بڑے ناز و نخرے سے پالا جاتا جارہا تھا، ماں باپ کی آنکھوں کا تارا عبدالبصیر بڑی محبت سے پیش آنے والا بچہ تھا جس کی جدائی میں رشتہ دار عزیز و اقارب بھی غم سے نڈھال ہیں۔
عبدالبصیر 21 سال بعد پیدا ہوا تھا، اکلوتے بیٹے کو یاد کرکے والدین کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں، والد کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی گھر آتے عبدالبصیر ان سے لپٹ جاتا تھا۔
اسکول کے افسوس ناک واقعہ میں عبدالصیر کے دوست بھی زندگی کی بازی ہار گئے علاقے میں غم کا سماں ہے اور ہر آنکھ آشکبار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل