Loading
پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
یکہ توت پولیس کے مطابق تھانہ آغا میرجانی شاہ کی حدود گلدرہ روڈ پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے آکر رکشے پر فائرنگ کردی جہاں رکشے میں سوار دو خواتین گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ رکشہ کے گرد جمع ہوگئے۔
یکہ توت پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او ریاض دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال دونوں جاں بحق خواتین کی شناخت نہ ہوسکی نہ ہی معلوم ہوسکا کہ انہیں کس نے اور کیوں نشانہ بنایا ہے تاہم اس ضمن میں ورثاکے آنے کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل