Monday, October 19, 2026
 

مذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

 



حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مذاکرات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کریا۔ جب کہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا  کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین پارٹی قیادت پر تنقید کرتے رہے۔ اراکین نے لانگ مارچ کی تاریخ سے لے کر ایمرجنسی لگنے تک جو کچھ ہوا اس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں اکثر ملاقاتوں کا علم ہی نہیں تھا۔ بہت سی باتیں ہم سے چھپائی گئیں۔ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ کون بنا اس کے لیے کمیٹی بنائیں۔ راکین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ سے لے کر جب تک ایمرجنسی لگی، تب تک کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے۔ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کس کی غلطی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل