Monday, October 19, 2026
 

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی اسکواش کا میلہ سجے گا

 



پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی اسکواش کا میلہ سجے گا۔ تفصیلات کے مطابق 82 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی وینس اے بی سی اوپن اسکواش چیمپئن شپ بدھ سے کریک کلب، ڈیفنس اتھارٹی کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل کیلنڈر میں شامل چیمپئن شپ میں 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا مینز اور اتنی ہی مالیت کا ویمنز ایونٹ بھی کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 25 اکتوبر تک جاری رہنے والی 5 روزہ چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ٹاپ 8 کھلاڑی بائی ملنے کے سبب براہ راست پری کوارٹر فائنل میں  شرکت کریں گے۔ مینز ایونٹ میں عالمی نمبر 25 انگلینڈ کے کرس ملک ٹاپ سیڈ قرار پائے ہیں، مصر کے عالمی نمبر 48 مصطفی السرتے سیڈ 2 کھلاڑی ہیں۔ ویمنز ایونٹ میں انگلینڈ کی عالمی نمبر 27 لوسی ٹرمل ٹاپ سیڈ اور مصر کی عالمی نمبر 46 امینہ الریحانے سیکنڈ سیڈڈ قرار پائی ہیں۔ مینز ایونٹ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی عاصم خان، عبداللہ نواز، ناصر اقبال اور اذان علی خان بھی شریک ہوں گے۔ ویمنز ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کھلاڑی سماعت اور قوت گویائی سے محروم پشاور کی ثنا بہادر ہیں۔ پاکستان کی رشنا محبوب اور انعم عزیز وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر مقابلوں میں شریک ہوں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل