Monday, October 19, 2026
 

رواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹ

 



سندھ کے ضلع کراچی شرقی سے پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سال 2026ء میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہوگئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال رپورٹ سات پولیو کیسز میں سے پانچ خیبر پختونخوا اور دو سندھ سے رپورٹ ہوئے، کراچی میں پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024ء میں رپورٹ ہوا تھا، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو کی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026ء تک منعقد کی جائے گی، کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک کے 97 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد ہوگا، 5 سال سے کم عمر 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل