Loading
شہر قائد میں سپرہائی وے ناردرن بائی پاس سعدی گارڈن کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں نوعمر لڑکے سمیت 5 نوجوان زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال پہنچایا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 12 سالہ ثاقب ، 17 سالہ زین ، 22 سالہ مہران ، 25 سالہ جنید اور 22 سالہ آفتاب کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل