Loading
جامشورو میں انڈس ہائی وے سے 17 سالہ مہک ملاح کی لاش ملنے کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے میں رکشہ ڈرائیور رضا حسین چانڈیو اور احمد جمالی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی والدہ نجمہ ملاح کے مطابق مہک 17 اکتوبر کی رات جامشورو کے ایک ہوٹل میں میوزیکل پروگرام دیکھنے گئی تھی جس کے لیے رکشہ ڈرائیور کو بلایا گیا تو احمد جمالی بھی اس کے ساتھ رکشے میں آگیا۔ دونوں مہک کو اپنے ساتھ لے گئے۔
والدہ کے مطابق اہل خانہ رات بھر مہک کا انتظار کرتے رہے، تاہم 18 اکتوبر کی علی الصبح اطلاع ملی کہ وہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہے۔
نجمہ ملاح نے الزام عائد کیا کہ دونوں ملزمان نے باہمی مشاورت سے مہک کو کسی گاڑی سے ٹکرا کر یا رکشے سے نیچے پھینک کر قتل کیا۔
مقتولہ اور مقدمے میں نامزد دونوں افراد جامشورو کی سید آباد کالونی کے رہائشی ہیں۔ واقعے میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس نے تاحال گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل