Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں منور چورنگی کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان صفیان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 4 کی قائداعظم کالونی میں ایک گھر کے اندر پراسرار طور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ روبینہ زخمی ہوگئیں۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل