Loading
خیابان سرسید کے سیکٹر 2 میں کھڈا مارکیٹ کے قریب جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے چار فائر وہیکلز، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ کے مطابق فیکٹری میں آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل