Loading
کلمہ چوک کے قریب فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کے داخلی پلر سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کے دو دوست زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار تین دوست فیروز پور روڈ سے ماڈل ٹاؤن کی جانب جارہے تھے کہ اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کے داخلی پلر سے ٹکرا گئی۔ موٹرسائیکل سوار اندھیرے کے باعث پلر کو نہ دیکھ سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت عدیل عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفی کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے تھا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار دیگر دو نوجوان زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں دوست رات گئے گھر سے کھانا کھانے کے لیے نکلے تھے۔ جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل