Loading
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسرائیل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ملاقات پیر 19 اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع اوودہ ایئر بیس پر ہوئی۔
ملاقات اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے صرف آٹھ روز قبل ہوئی ہے۔ اس دوران امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت جاری ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم ملاقات کے ایجنڈے اور زیرِ بحث امور کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال بھی خطے میں سلامتی کے خدشات بڑھا رہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے ملاقات پر تبصرہ نہیں کیا، جبکہ نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل