Loading
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 14 ایل تعمیراتی کام کے باعث 13 روز کے لیے بند رہے گا۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق سیکنڈری رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی کام 20 اکتوبر تا 3 نومبر جاری رہے گا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سیکنڈری رن وے کو ایک گھنٹے کے اندر مہیا کیا جائے گا جس کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔
اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے تمام کپتانوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل