Tuesday, October 20, 2026
 

کراچی پولیس کے دو یونٹس میں جھگڑا، 16 افسران و اہلکار معطل

 



ضلع وسطی میں ملزمان کی حوالگی پر پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑے اور ہاتھا پائی کے معاملے میں 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی انکوائری میں سی آئی اے پولیس کو زیادہ قصور وار قرار دیا گیا جس کے بعد کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سفارش پر کارروائی کی، معطل ہونے والوں میں ایس آئی یو (سی آئی اے) پولیس کے 11 جبکہ ضلع وسطی پولیس کے 5 افسران و اہلکار شامل ہیں۔ دونوں یونٹس کے ڈی ایس پیز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو کو لیٹر آف ایڈوائس جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران و اہلکاروں کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں سسپنڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 14 اکتوبر کی شب شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے ملزمان کی حوالگی پر کراچی پولیس کے دونوں یونٹس کے افسران کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران سی آئی اے پولیس کے اہلکاروں نے ضلع وسطی کے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل