Loading
تھرپارکر کے صحرا میں مٹھی سے نگرپارکر کے درمیان نایاب مصری گدھوں کا خوبصورت جوڑا دیکھا گیا ہے.
نایاب نسل کے جوڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے. ماحولیاتی ماہر سید رضوان محبوب کا کہنا تھا کہ مصری گدھوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں.
کیڑے مار ادویات کے بے دریغ استعمال سے مصری گدھوں کی آبادی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ مصری گدھ قدرتی ماحول میں مردہ جانوروں کو کھا کر صفائی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں۔
https://img.express.pk/media/videos/009.mp4
نایاب مصری گدھوں کے جوڑے کی ویڈیو جنگلی حیات کے تحفظ کے کارکن سید رضوان محبوب نے شیئر کی ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل