Loading
کراچی میں اکتوبر نصف سے زیادہ گزرنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔
شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کے اثرات آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل