Tuesday, October 20, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ؛ را کے مبینہ ایجنٹ کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ  محفوظ

 



سندھ ہائیکورٹ نے را کے مبینہ ایجنٹ محمد سلیم کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پراسکیوشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم محمد سلیم کو 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف پاکستان کے خلاف مسلح جارحیت، دھماکا خیز مواد اور دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسکیوشن نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2024 کو ایس آئی یو کو منوڑا کے علاقے میں را ایجنٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اطلاع پر موٹر سائیکل سوار ملزم کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، اوان بم اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے اور اس نے پاکستانی شہریت بھی غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی تھی۔ دوسری جانب وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ماتحت عدالت کی جانب سے ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل