Loading
سگیاں ٹول پلازہ سے راوی پل پر ٹریفک حادثے میں لوڈر رکشے پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتار لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سڑک پر کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث لوڈر رکشے اور ٹرالر کو ڈرائیور سمیت متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے حادثے میں ملوث ٹرالر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل