Tuesday, October 20, 2026
 

کراچی: کے ایم سی کی جانب سے درج مقدمے میں ریلوے پولیس افسر کی ضمانت منظور

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ناتھا خان سے گلستان جوہر تک روڈ بنانے کے تنازع میں ریلوے پولیس کیخلاف درج مقدمے میں ایس ایچ او کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو ناتھا خان سے گلستان جوہر تک روڈ بنانے کے تنازع کے دوران کے ایم سی کی جانب سے ریلوے پولیس کیخلاف درج مقدمے میں ایس ایچ او کینٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی محمود حسین ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کے ایم سی نے تحریری یقین دہانی کے باجود ریلوے ٹریک پرروڈ بنانے کی کوشش کی۔ ریلوے ٹریک پر روڈ بنانے سے روکنے پر جھوٹا مقدمہ بنادیا گیا۔ کے ایم سی نے ریلوے پولیس پر حملہ کیا، کے ایم سی افسران کیخلاف کینٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او ریلوے کینٹ پولیس کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سب انسپکٹر احسن رشید کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل