Tuesday, October 20, 2026
 

ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ مقرر ہونے کا امکان

 



ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ مقرر ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے تخمینے کے مطابق 2027 میں بجلی کی خریداری کی قیمت بڑھ کر 27.309 روپے فی یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں پر آئندہ نظرثانی کے لیے بنیادی تخمینے میں بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ تخمینے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے نرخوں پر نظرثانی کے عمل کا حصہ ہیں جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔ اس عمل کے تحت آئندہ مدت کے لیے بجلی کے نرخوں کے تعین میں استعمال ہونے والی نظرثانی شدہ بنیادی لاگت مقرر کی جائے گی جس کی بنیاد پر صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف کا تعین ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل