Tuesday, October 20, 2026
 

امریکی انتخابات میں دھاندلی؛ بھارتی شہری بھی ملوث نکلے؛ فردِ جرم

 



امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی شہری نہ ہونے کے باوجود ووٹر کے طور پر اندراج اور انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے الزامات پر گرین کارڈ رکھنے والے 28 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ 19 اکتوبر کو انتخابی بدعنوانی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے تحت کی گئی جس کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان امریکا میں مستقل رہائش کے قانونی اجازت نامے، یعنی گرین کارڈ، رکھتے ہیں تاہم وہ امریکی شہری نہیں ہیں اور وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ووٹ کاسٹ کیے۔ امریکی حکام کے مطابق بھارتی شہری اماندیپ کور عمر 30 سال پر دسمبر 2022 میں غیر قانونی طور پر ووٹر کے طور پر اندراج کرانے اور نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ ان پر شہریت کی درخواست میں غلط بیانی کا الزام بھی ہے۔ دوسرے بھارتی شہری کملیش نوینتل لال شاہ ہیں جن کی عمر 67 سال ہے جن پر نومبر 2024 کے عام انتخابات کے روز غیر قانونی طور پر ووٹر رجسٹریشن کرانے اور ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ امریکی حکام نے واضح نہیں کیا کہ آیا دونوں بھارتی شہری گرفتار ہونے والے 11 افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔ بعض ملزمان کو ووٹر رجسٹریشن میں غلط بیانی اور شہریت کی درخواست میں جھوٹے بیانات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ان جرائم میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل