Tuesday, October 20, 2026
 

جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ بیٹی کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں

 



آسٹریلوی ماڈل اور سوئم ویئر ڈیزائنر سہارا رے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ماضی میں گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے باعث بھی شہرت حاصل کر چکی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ سہارا رے اتوار 18 اکتوبر کو اسپتال میں اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ سہارا رے نے 2010 کی دہائی کے وسط میں ماڈلنگ کے شعبے میں کام شروع کیا تھا۔ بعد ازاں 2014 میں انہوں نے اپنا سوئم ویئر برانڈ ’سہارا رے سوئم‘ متعارف کرایا۔ ان کے نام کا چرچا گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ 2015 اور جسٹن بیبر کے ساتھ 2016 میں مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی ہوتا رہا۔ رواں سال جنوری میں سہارا رے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اسنو رکھا گیا۔ ماڈل سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی اور زچگی کے بعد کی زندگی سے متعلق مختلف لمحات بھی شیئر کرتی رہی تھیں۔ ان کی صحت کو 2024 میں ایک کار حادثے کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس حادثے کے بعد انہیں اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے مرض گیلین بیری سنڈروم کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو بتایا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں میں غم کی فضا پائی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل