Tuesday, October 20, 2026
 

لاہور میں روہی نالے سے سوٹ کیس میں بند خاتون کی لاش برآمد

 



لاہور میں روہی نالے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل کرنے کے بعد مسافر بیگ میں بند کرکے پھینکا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تاہم تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ متوفیہ کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش نالے سے نکال کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع پر فرانزک ماہرین اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل