Tuesday, October 20, 2026
 

پشاور میں کپڑا فروخت کرنے والی خاتون کا بے دردی سے قتل

 



خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے موسیٰ زئی سوڑیزئی میں کپڑوں کا کاروبار کرنے والی خاتون کوشدید تشدد کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ نامعلوم قاتل اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں،چین اور رقم بھی چھین کر غائب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ کپڑے فروخت کرنے کیلئے گئیں جس کے بعد اُن کی تشدد زندہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ انقلاب پولیس کے مطابق پیر کی رات سوڑیزئی اراضیات سے ثمینہ بی بی زوجہ سید فراز سکنہ ہشتنگری کی نعش برآمد ہوئی۔ متوفیہ کے شوہر سید فراز اور دیگر ورثا نے بتایا کہ مقامی سابق ناظم نے سوشل میڈیا پر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد قتل کی اطلاع دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے ہاتھوں پر چھریوں سے وارکیے گئے جبکہ اس کے سرپر بھی چوٹیں تھیں جسے بےدردی سے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ماراگیا۔ مقتولہ 10 یا 12 سال سے کپڑوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور گھر گھر کپڑے فروخت کرتی تھیں۔ وقوعہ کے روز مقتولہ کو کالز موصول ہوئی تھیں جس میں انہیں شادی بیاہ کی تقریب کیلئے 10جوڑے مردانہ اور 4 جوڑے زنانہ کے لانے کاکہاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ثمینہ نے کم سن بیٹے کومدرسے بھیجا اور خود پہلے کپڑے خریدنے بازار اور پھرموسی زئی گئی تھی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس سے سونا اور رقم بھی لیکر گئے ہیں، شوہر رنگساز ہے جبکہ وہ اپنے غریب شوہر کے ساتھ ساتھ خاندان والوں کا بھی آسرا تھی جو اس سے چھین لیا گیا ہے۔ مقتولہ کے 4بچے ہیں۔ انہوں نے سی سی پی او واقعہ میں ملوث افراد کوبے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قتل کیس کو ٹریس کرنے کیلئے پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون ریکارڈودیگر شواہد پر کام شروع کردیا ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل