Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم افتخار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مجرم افتخار کو پھانسی کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کی رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی کفالت کے لیے مجرم کو 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے، فیصلہ میں بتایا گیا کہ مجرم اپنی سوتیلی بیٹی سے والدہ کی عدم موجودگی میں ایک سال تک مسلسل زیادتی کرتا رہا۔
عدالتی فیصلے میں مزید واضح کیا گیا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اہم شواہد ملے اور پیدا ہونے والے بچے کا ڈی این اے مجرم سے میچ کر گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ فروری 2025 میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل