Loading
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف 10 سے 4 چینی شہریوں کے اغوا کے مقدمے میں 4 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چینی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا اور رقم بٹ کوائن کے ذریعے طلب کی جارہی تھی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ پورا گینگ پیسوں کے لیے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
بعد ازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل