Wednesday, October 21, 2026
 

ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

 



ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی جس سے گھریلو و کمرشل صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران سے ایل پی جی کی ترسیل میں تعطل اور مقامی پیداوار میں کمی کے باعث مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کی ہے جو ستمبر میں مقررہ 258.65 روپے فی کلو قیمت سے 20.69 روپے زیادہ ہے۔ اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 3,296.23 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل